ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ، پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست، بھارت اور سری لنکا ویمن ٹیموں کی مسلسل دوسری فتح

پیر 4 جون 2018 15:30

کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، بھارت اور سری لنکا نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

ملائیشیا میں جاری ایونٹ کے دوسرے روز کھیلے گئے ایک میچ میں بنگلہ دیش ویمن نے پاکستان ویمن کو 7 وکٹوں سے شکست دی، پاکستانی ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بنائے، ثناء میر 21 اور ندا ڈار 17 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہیں، جویریہ خان 18، ناہیدہ خان 13، منیبہ علی 7 کپتان بسمعہ معروف 11 اور کائنات امتیاز 3 رنز بنا کر آئوٹ ہوئیں، ناہیدہ اختر نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں بنگلہ دیشی ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 17.5 اوورز میں 3 وکٹوں پر پورا کیا، نیگر سلطانہ 31 اور فہیمہ خاتون 23 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں، انعم امین، ناشرہ اور ندا نے ایک، ایک وکٹ لی، ایک اور میچ میں بھارت ویمن نے تھائی لینڈ ویمن کو 66 رنز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی سمیٹی، سری لنکا ویمن نے میزبان ملائیشیا ویمن کو 90 رنز سے زیر کر کے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔