روزہ اچھی صحت کا ضامن اور نفسیاتی و طبی عوارض سے نجات کا موثر ذریعہ ہے، ماہرین صحت

پیر 4 جون 2018 16:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) ماہ رمضان المبارک جہاں بے پناہ فضائل و برکات اور کئی گنا زائد اجر و ثواب کا ذریعہ ہے وہاں تمباکو نوشی کی بری عادات ترک کرنے کا ایک سنہری موقع ہے۔ روزہ اچھی صحت کا ضامن اور نفسیاتی و طبی عوارض سے نجات کا ایک موثر ذریعہ ہے اور ماہرین صحت نے اسے تمباکو نوشی سے نجات کا بہترین ذریعہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر طارق محمود نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ ماہ رمضان اقدس میں تمباکو نوشی کے عادی افراد کو تمباکو نوشی کئی گھنٹے ترک رکھنے کے ذریعے نیکوٹیشن پر انحصار کے بغیر زندگی گزارنے کا عادی بنا دیتی ہے۔ غیر رمضان میں بھی اس عادت کو برقرار رکھتے ہوئے تمباکو نوشی سے مکمل نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ انسان کو جسمانی اور روحانی اعتبار سے صحت مند اور پاکیزگی بخشتا ہے۔

متعلقہ عنوان :