ساہیوال، گر می شدید لہر کے سبب دو افراد جاں بحق

پیر 4 جون 2018 16:30

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) ساہیوال میں گر می شدید لہر کے سبب دو افراد جاں بحق ہو گئے درجنوں کو سول ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے جن میں دو کی حالت نازک ہے ۔

(جاری ہے)

شدید گر می کے سبب طارق بن زیاد کالونی کے خرم سلیم 22سالہ اور چیچہ وطنی کے مہمان آئے ہوئے سجاد نذیر 36سالہ کو گر می کے سبب بے ہو شی کی حالت میں سول ہسپتال ایمر جنسی لایا گیا جہاں دونوں دم توڑ گئے ۔جبکہ دو افراد عظیم اور اقبال کی حالت نازک ہے۔گر می کے سبب برف فروشوں نے روزے کی افطاری کے وقت برف کے ریٹ بڑھا دئے ہیں برف 10روپے کلو مقررہ ریٹ کی بجائے 100روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے ۔ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔شہریوں نے حکومت پنجاب سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔