جیکب آبادمیں پہلے روز پی پی ،پی ٹی آئی اور ایم ایم اے کے امیدواروںسمیت دیگرنے کاغذات نامزدگی وصول کیے

پیر 4 جون 2018 17:00

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) جیکب آبادمیں پہلے روز پی پی ،پی ٹی آئی اور ایم ایم اے کے امیدواروںسمیت دیگرنے کاغذات نامزدگی وصول کیے تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے قومی حلقہ این اے 196کے لیے رٹرننگ آفیسر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج جیکب آباد اویس احمد ابڑوسے سابق نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومرو، متحدہ مجلس عمل کے ڈاکٹر اے جی انصاری جبکہ صوبائی حلقہ پی ایس ون جیکب آبادپر رٹرننگ آفیسرسینئر سول جج عبدالباقی بھٹوسے پاکستان تحریک انصاف کے اسلم ابڑو، پی پی کے میر زیب خان پہنور،ایس یو پی کے سید پیرشاہ ،معذور کوڑاخان کٹوہر نے کاغذات نامزدگی وصول کیے جبکہ پی ایس ٹو ٹھل پر سول جج فداحسین عباسی سے پی پی کے ڈاکٹر سہراب سرکی اور ان کے کورننگ امیدوار کے طورپر بھائی اوربیٹے نے کاغذات نامزدگی وصول کیے ۔