ملازمین کی کوششوں سے ایس ایم آئی یو کو مزید بہتر جامعہ بنائیں گے، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ

پیر 4 جون 2018 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے کہا ہے کہ گذشتہ چھ برسوں میں ایس ایم آئی یو ملک کی آئیڈیل اور خاص جامعہ کے طور پر ابھر رہی ہے، تاہم جامعہ کے ملازمین کی محنت اور مشترکہ کاوشوں سے اسے دیگر شعبہ جات میں بہتر کرنے کی مزید ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز ایس ایم آئی یو کے انتظامی ملازمین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت ادارے کے سربراہ کے طور پر انہوں نے ہمیشہ اپنے ادارے کے ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا ہے، خاص طور پر ملازمت کرنے والی خواتین کو حیراسمینٹ سے پاک اور عزت دار ماحول فراہم کیا ہے۔ڈاکٹر محمد علی شیخ نے کہا کہ آج سے چوبیس برس قبل صرف جب انہوں نے بحیثیت پرنسپل ایس ایم آئی اسکول کا عہدہ سنبھالا تواس وقت یہ ایک روایتی سرکاری پیلا اسکول تھا جس کاصرف تاریخ میں ذکر تھا اور آج یہ ملک کی ایک جدید درسگاہ بن چکی ہے۔ اب سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ترقی اور کامیابی کی طرف گامزن ہے، ایس ایم آئی یو کو مزید ترقی دلانے کیلئے ملازمین کی مخلصانہ خدمات کی اشد ضرورت ہوگی۔ آخر میں ملازمین نے جامعہ میں بہتری کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :