رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی

پیر 4 جون 2018 17:23

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) خیبر پختونخوا میں رواں سال کے پہلے پانچ مہینوں میں دہشت گردی کے واقعات میں پچھلے سالوں کے مقابلے میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق رواں سال دہشت گردی کے واقعات پچھلے چار سالوں کی مدت میں سب سے کم ہیں۔ رواں سال کے پہلے پانچ مہینوں میں دہشت گردی کی21 واقعات رونما ہوئے جبکہ سال 2014 میں اس عرصہ کے دوران 52، سال 2015 میں 108 ، سال 2016 میں 113 اور سال2017 میں53 واقعات رونما ہوئے تھے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی نے سال 2014 میں77، 2015 میں228 ، 2016 میں 260، 2017 میں 152 اور رواں سال 49 مقدمات کا اندراج کرکے دہشت گردانہ واقعات میں استعمال ہونے والی 419 عدد بارودی مواد اور دیگر اشیاء وغیرہ برآمد کی ہیں۔ اسی طرح بھتہ خوری کے واقعات میں بھی نمایاں کمی دیکھنے کو ملی۔

(جاری ہے)

سال 2014 کے دوران بھتہ خوری کے 58 واقعات رونما ہوئے تھے جبکہ سال 2015 میں 113، 2016 میں 67، 2017میں 44 اور رواں سال کے تقابلی مدت میں 10 واقعات رونما ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ گذشتہ 4 سالوں کے مقابلے میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بہت کم رونما ہوئے۔ سال 2014 میں ٹارگٹ کلنگ کے 8، 2015 میں 55 ، 2016 میں 77 ، 2017 میں 29 اور امسال کے دوران 15 واقعات رونما ہوئے۔اغواء برائے تاوان کے سال 2014 میں17، 2015 میں 26، 2016 میں 16، 2017 میں 7 اور سال 2018 میں 3 واقعات وقوع پذیر ہوئے۔

متعلقہ عنوان :