شوبز کی دنیا میں کامیابی کے لئے بے باکی کو اپنانا پڑا ‘ اداکارہ شیرون سٹون

پیر 4 جون 2018 18:25

شوبز کی دنیا میں کامیابی کے لئے بے باکی کو اپنانا پڑا ‘ اداکارہ شیرون ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء)ہالی ووڈ اداکارہ شیرون سٹون جنہیں سیکس سمبل بھی کہا جاتا ہے، کہتی ہیں کہ انہوں نے جس وقت کیریئر کی شروعات کیں، اس وقت کوئی بھی انہیں پرکشش نہ سمجھتا تھا، جس کی وجہ سے انہیں کیریئر شروع کرنے میں بے حد مشکلات پیش آئیں تاہم انڈسٹری میں کامیابی کے لئے بے باکی کو اپنا نا پڑا ۔

(جاری ہے)

اداکارہ شیرون نے مائیکل ڈگلس کے ہمراہ ’’بیسک انسٹنکٹ‘‘ میں کاما کیا تھا جہاں سے ان پر بے باک اداکارہ کی چھاپ لگی تھی۔

شیرون کہتی ہیں کہ وہ بڑے بڑے کپڑے، چشمہ اور کتابوں کے ڈھیر کے ہمراہ ہوتی تھیں جس کی وجہ سے ان میں کسی کو کشش محسوس نہ ہوتی تھی۔ پھر انہوں نے پلے بوائے میگزین کے لئے ماڈلنگ کی آفر قبول کی جس کے بعد ایک نئی شیرون سٹون نے جنم لیا۔