شنگھائی روح بین الاقوامی تعلقات کا نیا تصور ہے، مسعود خالد

پا کستان دیگر ارکان کے ساتھ ملکر شنگھائی روح کو پوری طرح بروئے کار لائیگا،

پیر 4 جون 2018 18:25

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) چین میں پاکستانی سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ شنگھائی روح بین الاقوامی تعلقات کا نیا تصور ہے،پا کستان دیگر ارکان کے ساتھ ملکر شنگھائی روح کو پوری طرح بروئے کار لائیگا،پاکستان اور بھارت کی شمولیت کے بعد دنیا میں سب سے بڑی علاقائی تنظیم بن گئی ہے۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کی سمٹ کے انعقاد سے قبل چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے سی آر آئی کے کو انٹرویو میں علاقائی امن و استحکام کی حفاظت اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے سلسلے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے کردار کو خوب سراہا اور تنظیم میں شمولیت کے بعد گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، تنظیم کے د وسرے ارکان کے ساتھ ملکر شنگھائی روح کو پوری طرح بروئے کار لائیگا اور تنظیم کی نئی ترقی کے لیے کوشش کرتا رہیگا۔انہوں نے کہا کہ تنظیم میں پاکستان اور بھارت کی شمولیت کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم آبادی اور زمینی رقبے کے لحاظ سے دنیا میں سب سے بڑی علاقائی تنظیم بن گئی ہے۔شنگھائی روح بین الاقوامی تعلقات کا نیا تصور ہے جو کہ پوری طرح بروئے کار لایا جانا چاہیے۔