ْشمالی کوریا، ٹرمپ اور ان مابین ملاقات ،عسکری شعبے میں ایک مرتبہ پھر اعلیٰ سطحی تبدیلیاں

کم سو جل لٹ بیورو کے نئے ڈائریکٹر،چیف آف سٹاف ری یونگ جل ہوں گے

پیر 4 جون 2018 18:57

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) شمالی کوریا میں عسکری شعبے میں ایک مرتبہ پھر اعلیٰ سطحی تبدیلیاں کر دی گئیں، کم سو جل فوج کے پولٹ بیورو کے نئے ڈائریکٹر، شمالی کوریا میں اعلی فوجی سطح پر تبدیلیاں،ف آف سٹاف ری یونگ جل ہوں گے، یہ اعلیٰ سطحی تبدیلیاں شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آئندہ ہونے والی ملاقات کے تناظر میں کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا میں عسکری شعبے میں دوبارہ رد و بدل کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اعلی عہدوں پر فائز متعدد فوجی افسران کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کم سو جل فوج کے پولٹ بیورو کے نئے ڈائریکٹر ہوں گے۔ پولٹ بیورو کا شمار انتہائی اثر و رسوخ رکھنے والے محکموں میں ہوتا ہے۔ اسی طرح چیف آف سٹاف ری یونگ جل ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ تبدیلیاں شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آئندہ ہونے والی ملاقات کے تناظر میں کی گئی ہیں۔ یہ دونوں رہنما بارہ جون کو سنگاپور میں مل رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :