امریکی صدر کے اختیارات لا متناہی، اپنے آپ کو معاف کرنے کا بھی اختیار ، وکیل امریکی صدررٴْوڈی گیو لیانی

پیر 4 جون 2018 19:30

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل رٴْوڈی گیو لیانی کا کہنا ہے کہ صدر کولا متناہی اختیارات حاصل ہیں وہ اپنے آپ کو معاف کرنے کا بھی اختیار رکھتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل رٴْوڈی گیو لیانی کا کہنا ہے کہ صدر کو اپنے آپ کو معاف کرنے کا اختیار حاصل ہے۔رٴْوڈی گیو لیانی نے امریکہ ٹیلی ویڑن چینل اے بی کے ایک پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے خلاف جاری روسی تحقیقات کے حوالے سے سوالات کا جواب دیا۔

(جاری ہے)

روس کے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنے کے دعووں اور ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران روس کے ساتھ "ایک نامناسب رابطہ" ہونے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ پر شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ٹرمپ کے قانونی مشیران کی جانب سے خصوصی اٹارنی مولیر کو ایک خط روانہ کرتے ہوئے صدر پر دباؤ نہ ڈالے جا سکنے کا ذکر کرتے ہوئے گیولیانی نے بتایا کہ وفاقی تحقیقات کے معاملے میں صدر کو لامتناہی اختیارات حاصل ہیں اور یہ کسی بھی وقت اپنے آپ کو معاف کر نے کے اختیارات کا استعمال کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :