تحریک انصاف نے ضلع پشاور کے انٹرویو ہونے والے امیدواروں کی تفصیلات بنی گالہ کو ارسال کردی

پیر 4 جون 2018 20:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے ضلع پشاور کے انٹرویو ہونے والے امیدواروں کی تفصیلات بنی گالہ کو ارسال کردی ہے صوبے بھر میں ہونے و الے انٹرویوز میں شارٹ لسٹ ہونے والے امیدواروں اور انٹرویو دینے والے امیدواروں کے علیحدہ علیحدہ طور پر فہرستیں تیار کی گئی ہیں قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلیوں کے شارٹ لسٹ ہونے والے امیدواروںاورانٹرویو دینے والے امیدواروں کی تفصیلات ارسال کی گئی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے لئے فائنل امیدواروں کا اعلان آئندہ ہفتے تک کردیا جائیگا پشاور سمیت صوبے بھر میں شارٹ لسٹ ہونے والے امیدواروں میں سے سابق بعض ایم پی ایز ،ایم این ایز بھی آوٹ ہو گئے ہیں اورنئے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کی سفارشات کی گئی ہے ۔