باجوڑمیں شفاف انتخابات کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں، باجوڑمیں پُرامن ماحول میں الیکشن ہو ںیہی ہماری کوشش ہے ،آر او باجوڑحلقہ 40 محمد عارف اورریٹرنگ آفیسر انوارالحق حلقہ این اے 41 انوارالحق کی میڈیا سے گفتگو

پیر 4 جون 2018 21:13

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) ریٹرنگ آفیسر باجوڑحلقہ 40 محمد عارف خان یوسفزئی اور حلقہ این اے 41 ریٹرنگ آفیسر انوارالحق نے کہا کہ باجوڑمیں شفاف انتخابات کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کی جارہی ہے ، باجوڑمیں کنٹرول روم قائم کرکے کام فوری طور پر شروع کردیا ہے ، ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ پورے ملک میں عموماً اور باجوڑمیں خصوصاً شفاف انتخابات پُرامن ماحول میں ہونگے،ریٹرنگ آفیسرز کے مطابق تمام پارٹیوں کے امیدواران کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے تاریخوں میں 2دن کی مزید توسیع کردی گئی ہے اب کاغذات نامزدی جمع کرانے کی آخری تاریخ 8جون مقرر کردی گئی ہے۔

انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9جون کو باجوڑ کے تمام پارٹیوں کے نامزد امیدواران کا اعلان کیا جانا ضروری ہے ، جبکہ 14جون کاغذات نامزدگی لینے کی آخری تاریخ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہا کہ باجوڑ میں دونوں حلقوں کیلئے 336 پولنگ اسٹیشن قائم کی گئی ہیں ، انہوںنے کہا کہ تمام امیدوار نظم وضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے صبر تحمل اور برداشت سے کام لیں اور ایک دوسرے کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال سے پرہیز کریں ۔ اپنے کارکنوںکو دوسرے سیاسی پارٹیوں پر گندے الفاظ اچھالنے اور بُرا بھلاکہنے سے روکیں اور انہوںنے آدب اور علاقائی رسم و رواج کے دائرے میں رہ کر اپنا الیکشن کمپین چلانے کی ہدایات جاری کریں۔

متعلقہ عنوان :