ماحولیاتی تحفظ کے ادارہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ماحول کو صحت افزاء قرار دیدیا

پیر 4 جون 2018 21:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) ماحولیاتی تحفظ کا ادارہ (ای پی ای) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ماحول کو صحت افزاء قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد کی فضاء میں پی ایم ٹو اور نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار میں اضافے کے باوجود مجموعی ماحول صحت افزاء ہے۔ ای پی اے کے ایئر کوالٹی کے ڈیٹا کے مطابق اسلام آباد کا ماحول ماحولیات کے قومی معیارات سے ہم آہنگ ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فضاء میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ ایس او ٹو وغیرہ کی مقدار 2.5 مائیکرونز رہی جو قومی ماحولیاتی معیارات کی مقررہ حدود کے اندر ہے۔