پشاور ،پبلک سروس کمیشن نے سکریننگ ٹیسٹ منسوخ کردیئے

پیر 4 جون 2018 23:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمشن نے بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم میں سبجیکٹ سپشلسٹ فزکس اور سبجیکٹ سپشلسٹ اُردو(میل ،بی پی ایس۔

(جاری ہے)

17 ) کے لئے 4 تا 7 جون منعقد ہونے والے سکریننگ ٹیسٹ منسوخ / ملتوی کردیئے ہیں۔ اس امر کااعلان ڈائریکٹر امتحانات خیبرپختونخوا پبلک سروس کمشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :