قصبہ چتال تھانہ صدر کے علاقے میں فائرنگ سے دو خواتین جاں بحق

پیر 4 جون 2018 23:37

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) قصبہ چتال تھانہ صدر کے علاقے میں فائرنگ سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔13سالہ تیمور حسین نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نثار خان ولد ضیاء اللہ نے اس کی والدہ 32سالہ عاصمہ بی بی اور اس کی نند فاخرہ بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم نثار خان کو شبہ تھا کہ اس کی بہن عاصمہ بی بی عاصمہ بی بی اور نند فاخرہ بی بی کاچال چلن درست نہیں ، ہومیو سائیڈ سرکل کے سب انسپکٹر خاور سعید نے دونوں نعشوں کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے جو موقع پرسے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔