الیکشن کمیشن نے نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی نامزدگی کیلئے اجلاس ( آج) طلب کرلیا

پیر 4 جون 2018 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی نامزدگی کیلئے اجلاس ( آج) منگل کوطلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کو نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے نام موصول ہو گئے ہیں ،ْ حکومتی ناموں میں اعجازقریشی اورحمایت اللہ خان شامل ہیں جبکہ اپوزیشن کے ناموں میں منظورآفریدی اورجسٹس (ر)دوست محمد کے نام شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نگران وزیراعلیٰ کے نام کااعلان 2 روز میں کریگا۔