گوئٹے مالامیں آتش فشاں فیو گو سے ہلاکتوں کی تعداد 62 ہو گئی، سرچ آپریشن جاری

منگل 5 جون 2018 10:20

گوئٹے مال سٹی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) گوئٹے مالا میں حکام کا کہنا ہے کہ فیوگو آتش فشاں کے پھٹنے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ہو گئی جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ آتش فشاں دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی کے 40 کلومیٹر جنوب مغرب میں پھٹا ہے جہاں اب فوج اہلکار بھی لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آگ بھجانے والے عملے کی مدد کر رہی ہے۔

حکام نے ہزاروں افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ آتش فشاں جس نے راکھ کو آسمان کی جانب 10 کلومیٹر اوپر تک پھیلا دیا تھا اب اس کا زور ٹوٹ چکا ہے۔آتش فشاں کے نتیجے میں گہرے سیاہ دھویں کے بادل اور گرم ہوا چل رہی تھی جس میں گرم سیال مادے بھی شامل تھے۔ اس نے وہاں موجود علاقے کو بھی متاثر کیا۔آگ بھجانے والے عملے کے اہلکار روڈی شاویز کا کہنا ہے کہ ہم علاقے چھوڑنے ہی والے تھے کہ ہمیں معلوم ہوا کہ ایک اور خاندان بھی اپنے گھر میں موجود ہے۔ہم نے ان کی لاشوں کو باہر نکالا۔ہنگامی امدادی اداروں کے ہمراہ فوجی اہلکار بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ 1974ء کے بعد سے یہ سب سے بڑا آتش فشاں کا پھٹنا ہے۔

متعلقہ عنوان :