سانس کی تکلیف کے باعث بپاشا باسو ہسپتال منتقل

اداکارہ وکرم بھٹ کی فلم’’ عادت‘‘ میں اپنے شوہر کرن سنگھ گروور کے ساتھ دکھائی دیں گی

منگل جون 12:02

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل ہو گئیں۔۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ بپاشا باسو گزشتہ چند روز سے سانس کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے باعث اکثر اسپتال جارہی تھیں اور اب آرام نہ آنے کی وجہ سے ممبئی کے ایک اسپتال منتقل ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

وہ پھیپھڑوں کے امراض کے ماہر سنیئر ڈاکٹر کے زیر علاج ہیں اور اس سلسلے میں ان کے ضروری ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں بپاشا کی فیملی اور دوستوں نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ بپاشا باسو ہدایتکار وکرم بھٹ کی فلم ’’عادت ‘‘میں اپنے شوہر کرن سنگھ گروور کے ساتھ دکھائی دیں گی۔