دھرتی کیلئے قائد نواز شریف کی خدمات (ن)لیگ کی انتخابی کامیابی کی ضمانت بنیں گی،برجیس طاہر

عوام کی شاندار حما یت کے ساتھ وفاق اور چاروں صوبوں میں آئندہ حکومتیں مسلم لیگ (ن)کی ہونگی، قوم کی خدمت کی جو تاریخ نواز شریف کی سربراہی میں رقم کی اس کا مقابلہ کوئی سیاسی جماعت نہیں کر سکتی رہنما مسلم لیگ (ن) کا بیان

منگل 5 جون 2018 12:19

شیخوپو رہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وفاقی وزیرامورکشمیرگلگت وبلستان چوہدری برجیس طاہرنے کہا ہے کہ دھرتی کے لئے قائد نواز شریف کی خدمات پاکستان مسلم لیگ(ن)کی انتخابی کامیابی کی ضمانت بنیں گی۔ عوام کی شاندار حمائت کے ساتھ وفاق اور چاروں صوبوں میں آئندہ حکومتیں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ہونگی۔

قوم کی خدمت کی جو تاریخ میاں محمد نواز شریف کی سربراہی میں پاکستان مسلم لیگ (ن)نے رقم کی ہے اس کا مقابلہ کوئی سیاسی جماعت نہیں کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی کے شاندار منصوبوں کی بروقت تکمیل کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ(ن)ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن چکی ہی. برجیس طاہر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)آئندہ حکومت بنانے کے لئے بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے گی. دھرتی کے لئے قائد نواز شریف کی خدمات پاکستان مسلم لیگ(ن)کی انتخابی کامیابی کی ضمانت بنیں گی.اقتدار کے حصول کے لئے جوڑ توڑ کرنے والوں کو بد ترین شکست سے دوچار کریں گی.اپنے اپنے مفادات کے حصول کے لئے انتخابات قریب آتے ہی ماضی کے حریف حلیف بن رہے ہیں جن کا واحد مقصد اقتدار کا حصول یا اقتدار میں شراکت داری ہی. قوم بہت باشعور ہو چکی ہے ہر پاکستانی جان چکا ہے کہ عوام کے مسائل اور ریاست کے مفادات کی بہترین نگرانی کا فریضہ جس بخوبی انداز سے پاکستان مسلم لیگ(ن)ادا کر رہی ہے کسی دوسری سیاسی جماعت کے بس کی بات نہیں برجیس طاہر نے کہا کہ پاکستانی قوم خطے کی سیاست کو مد نظر رکھتے ہوئے اس بات کی متقاضی ہے کہ ملک کی خدمت اور حفاظت کی ذمہ داریاں آئندہ مدت کے لئے بھی قائد محمد نواز شریف کے سپرد کی جائیں قوم کے مزاج سے ہر طرف یہ پیغام جا چکا ہے کہ عوام کی اکثریت پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ساتھ کھڑی ہی. پاکستان مسلم لیگ(ن) ان شا اللہ آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں تاریخی اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرکے وفاق اور چاروں صوبائی حکومتیں تشکیل دے گی.