ایران علاقائی سلامتی کے لیے تحفظات کا باعث ہے،جرمنی،اسرائیل

ایران کا علاقائی سطح پر اثرورسوخ پریشان کن ہے،اسرائیلی وزیراعظم کی جرمن چانسلر سے ملاقات

منگل 5 جون 2018 12:27

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) جرمن چانسلرانجیلا میرکل نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات میں اتفاق کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایران کی سرگرمیاں خطے اور بالخصوص ایران کی سکیورٹی کے لیے تحفظات کا باعث ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات میں تسلیم کیا کہ مشرق وسطیٰ میں ایران کی سرگرمیاں مجموعی طور پر خطے اور بالخصوص اسرائیل کی سلامتی کے لیے تحفظات کا باعث ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں میرکل نے کہاکہ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کا علاقائی سطح پر اثرورسوخ پریشان کن ہے، بالخصوص اسرائیل کی سلامتی کے لیے۔ قبل ازیں میرکل نے نتین یاہو کے ساتھ ملاقات میں کئی اہم عالمی مسائل پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :