ٹرمپ اور کِم کی تاریخی ملاقات 12 جون کوسنگاپور میں ہو گی،وائٹ ہائوس

ملاقات مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے ہوگی، تاریخی سربراہ ملاقات کے سلسلے میں پلاننگ جاری ہے،ترجمان

منگل 5 جون 2018 12:27

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) وہائٹ ہاؤس کے ایک اعلان میں کہاگیاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنوبی کوریا کے سربراہ کِم یونگ اٴْن کے درمیان پہلی ملاقات 12 جون کو سنگاپور میں مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے ہو گی۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق ٹرمپ کی ترجمان سارہ سینڈرز نے بتایا کہ ہم اس سربراہ ملاقات کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں"۔ انہوں نے باور کرایا کہ پیونگ یانگ کے ساتھ مذاکرات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔سینڈرز کے مطابق سنگاپور میں اس تاریخی سربراہ ملاقات کے سلسلے میں پلاننگ جاری ہے اور امریکی اور شمالی کوریائی مذاکرات کار اس ملاقات کے بنیادی امور کو حتمی شکل دینے کے لیے اکٹھا ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :