فلم ’’ویرے دی ویڈنگ ‘‘ کا مجموعی طور پر 42.56کروڑ کا بزنس

منگل 5 جون 2018 12:36

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) بالی وڈ فلم ’’ویرے دی ویڈنگ ‘‘ نے ریلیز کے 4 روز میں 42.56کروڑ کا بزنس کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ششانکا گھوش کی فلم ’’ویرے دی ویڈنگ ‘‘ جمعہ (یکم جون)کو ریلیز کی گئی جس نے پہلے ہی روز10.70 کروڑ ، دوسرے روز 12.25 کروڑ، تیسرے روز13.57 ، چوتھے روز 6.04 اور مجموعی طور پر42.56 کروڑ روپے کما لئے، فلم میں اداکارہ کرینہ کپور خان، سونم کپور، سوارا بھاسکر، شیکھا تلسانیہ اور سومیت ویاس شامل ہیں، فلم کی کہانی بچن کی 4دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو ایک شادی میں ملتی ہیں، فلم کو قابل اعتراض مناظر اور مکالموں کے باعث پاکستان میں ریلیز پر پابندی عائد کی گئی ہے۔