عاشقی 2‘‘ کے گانوں سے مجھے عاشقی 2گرل کا نام ملا ، پلک مچل

منگل جون 12:36

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) بالی وڈ گلوکارہ پلک مچل نے کہا ہے کہ انہوں نے جتنے بھی گانے گائے ہیں وہ ان کے لئے سنگ میل ثابت ہوئے ہیں لیکن عاشقی 2‘‘ کے گانوں سے مجھے عاشقی 2گرل کا نام مل گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوکارہ پلک مچل نے کہا ہے کہ وہ آج تک جتنے بھی گانے گا چکی ہیں وہ ان کے لئے سنگ میل ثابت ہوئے ہیں اور ہر گانے کا ان کی زندگی میں حصہ رہا ہے لیکن میرے پہلے گانے ’’لاپتہ ‘‘ کی بجائے فلم ’’عاشقی 2‘‘ کے گائے گئے گانے میرے لئے گیم چینجر ثابت ہوئے کیونکہ جب اس کے گانے ریلیز کئے گئے تو عاشقی 2گرل کا نام ملا اور یہ فلم میرے دل کے ہمیشہ قریب رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی زندگی کے ابتدائی دنوں میں یہ احساس ہوا کہ موسیقی ایک طاقت ور زریعہ ہے جس سے میں کسی ایک کی زندگی بچا سکتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :