فلم’’سنجو‘‘ کا پہلا گانا’’میں بڑھیا تو بھی بڑھیا‘‘ شائقین کی توجہ کا مرکز بننے میں ناکام

منگل 5 جون 2018 12:36

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم’’سنجو‘‘ کا پہلا گانا’’میں بڑھیا تو بھی بڑھیا‘‘ شائقین کی توجہ کا مرکز بننے میں ناکام ہو گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سنجو‘‘ کا پہلا گانا’’میں بڑھیا تو بھی بڑھیا‘‘شائقین کی توجہ کا مرکز بننے میں ناکام ہو گیا،شائقین کا کہناہے کہ گانے میں سنجے دت کی شخصیت کو خراب دکھایا گیا ہے،گانا 1980کی دہائی کے پس منظر میں اداکار رنبیر کپور اور سونم کپور پر فلمایا گیا ہے،جس میں اپنی آواز کا جادو سنیدھی چوہان اور سونو نگم نے جگایا ہے جبکہ گانے کے بول پونیت شرما نے لکھے ہیں، گانے کی موسیقی روہن روہن نے دی ہے، گانے کی وڈیو کے آغاز میں اداکار رنبیر کپور کہتے ہیں کہ ڈیڈ کو لگتا ہے کہ میں گانے کے ساتھ صحیح لپ سنگنگ نہیں کر سکتا، وہ غلط ہیں، گانے میں رنبیر کپور خاتون گلوکارہ کی آواز میں لپ سنگنگ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ سونم کپور مرد کی آواز میں لپ سنگنگ کر رہی ہیں اور دونوں اداکار ممبئی کی گلیوں میں ڈانس کرتے اور گانا گا رہے ہیں۔

فلم 29جون کو ریلیز کی جائے گی۔