رجنی کانت کی فلم ’’کالا‘‘ کے بھارتی ریاست کرناٹک میں مسائل بارے خبروں کی تردید

منگل 5 جون 2018 13:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) بالی وڈ اداکار رجنی کانت نے فلم ’’کالا‘‘ بھارتی ریاست کرناٹک میں مسائل بارے خبروں کی تردید کر دی انہوں نے کہا کہ فلم کو کرناٹک میں کسی مسائل کا سامنا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خبریں سامنے آرہی تھیں کہ فلم ’’کالا‘‘ بھارتی ریاست کرناٹک میں نمائش کے لئے پیش نہیں کی جائے گی کیونکہ فلم کو ریاست میںچند مسائل کا سامنا ہے لیکن اب اداکار رجنی کانت نے کہا ہے کہ فلم کو کسی مسائل کا سامنا نہیں ہے اور ریاست کرناٹک کے لوگ چاہتے ہیں کہ فلم وہاں پر دکھائی جائے کیونکہ وہاں صرف تامل زبان بولنے والے لوگ نہیں رہتے بلکہ دوسری زبانوں کے لوگ بھی رہتے ہیں جو فلم دیکھنا چاہتے ہیں۔

رجنی کانت نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ حکومت تھیٹر اور شائقین کو تحفط فراہم کرئے گی۔ فلم 7جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :