الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے اپنے منظور شدہ اور نامکمل منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائوں گا، عمر ایوب خان

منگل 5 جون 2018 15:20

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) ہری پور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 17- سے امیدوار عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے اپنے منظور شدہ اور نامکمل منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

(جاری ہے)

حلقہ نیابت میں مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے دوسرے دور اقتدار میں بحیثیت ایم این اے صرف آٹھ ماہ کے مختصر عرصہ میں اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس کی منظوری حاصل کر کے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جن میں سے زیادہ تر تو اپنے مقررہ وقت میں مکمل کر لئے گئے تھے لیکن کچھ بڑے منصوبے جن پر ابھی کام شروع تھا یا انڈر پراسز تھے، وہ حلقہ میں عدالتی فیصلہ کے تحت دوبارہ الیکشن میں والدہ کی شدید علالت کے باعث ان کے انتخاب میں حصہ نہ لینے کے باعث نئے آنے والے ایم این اے نے ان پر صرف اس لئے کام شروع نہیں کیا یا جاری ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا تاکہ اس کا کریڈٹ عمر ایوب خان کو نہ جائے، ان میں خان پور روڈ، سرائے صالح گرڈ سٹیشن، کھلابٹ کیلئے بجلی کی سکیم سمیت دیگر منصوبے شامل تھے، انشاء الله عوام کے بھرپور تعاون سے آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے ان ادھورے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ ہری پور کیلئے نئے میگا پراجیکٹس بھی حاصل کئے جائیں گے۔