پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ماحولیات کا عالمی منایا گیا

منگل 5 جون 2018 15:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ماحولیات کا عالمی دن منگل کو منایا گیا، یہ دن ہرسال 5جون کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام1974ء سے منایا جارہا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد ماحولیاتی آلودگی سے پیدا ہونے والے ان مسائل اورمشکلات کا جائزہ لینا ہے جس کی وجہ سے عالمی حدت میں روز بروزخطرناک حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے جس سے مہلک وبائی امراض سامنے آرہے ہیں۔

ماحولیاتی آلودگی کے مسئلے پرقابو پانے کیلئے متعدد ماحولیاتی تنظیمیں برسرپیکار ہیں۔ ماحولیاتی تنظیموں اورسائنسدانوں کی مشترکہ کاوشوں سے ترقی یافتہ ممالک کی حکومتیں ماحولیاتی آلودگی کے مسئلے پرقابو پانے کیلئے قانون سازی کی طرف راغب ہورہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق ماحول کو نقصان پہنچانے والی گیسوں کے اخراج کی وجہ سے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے دنیا کے مختلف خطوں میں زراعت کا نظام متاثر ہوا ہے، جس سے خوراک کی طلب پوری نہ ہونے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے بالخصوص غریب ممالک کے عوام کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں ماحولیاتی اورموسمیاتی تبدیلیوں سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔ماحولیاتی آلودگی کے باعث قطب شمالی و جنوبی میں موجود متعدد گلیشیئرتیزی پگھل رہے ہیں جس سے سمندری طوفان کے شدید خطرات لاحق ہیں، جبکہ گرین ہائوس گیسز سے ماحول کو مسلسل پہنچنے والے نقصانات کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھرمیں زلزلے، طوفان اور دیگر قدرتی آفات میں اضافہ ہوا ہے، جس سے موجودہ دنیا اورآنے والی نسلوں کو بھی خطرہ ہے۔ پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی میں تیزی سے اضافے کی ایک بڑی وجہ جنگلات کی مسلسل کٹائی بھی ہے۔ماحولیات کے گیا جبکہ پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا پر اس دن کے حوالے سے خصوصی پروگرام بھی نشر کئے گئے۔