امریکا کے ساتھ مذاکرات انتہائی کامیاب رہے، ترک وزیرخارجہ

امریکی ہم منصب سے ملاقات مثبت رہی، علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،گفتگو

منگل 5 جون 2018 15:36

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) ترک وزیرخارجہ چاوش اولو کے مطابق شام میں سرگرم کرد عسکریت پسندوں کے حوالے سے واضح پیش رفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق ترک وزیر خارجہ کا یہ بیان واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی ایک ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔ ترک وزیر خارجہ کے مطابق ان کے اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو کے ساتھ مذاکرات انتہائی کامیاب رہے ہیں۔ اس ملاقات میں علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :