کمرہ عدالت سویا ہوا سیکیورٹی اہلکار دو مرتبہ با آواز بلند اللہ اکبر کہہ کر نیند سے جاگا

جج نے کچھ لمحوں کے لیے سماعت روک دی گئی، عدالت کے کہنے پر سیکورٹی اہلکار کمرہ عدالت سے باہر نکل گیا

منگل 5 جون 2018 15:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت سویا ہوا سیکیورٹی اہلکار دو مرتبہ با آواز بلند اللہ اکبر کہہ کر نیند سے جاگا، جج نے کچھ لمحوں کے لیے سماعت روک دی گئی، عدالت کے کہنے پر سیکورٹی اہلکار کمرہ عدالت سے باہر نکل گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران سادہ کپڑوں میں ملبوس سیکورٹی اہلکار کمرہ عدالت میں سو گیا دو مرتبہ با آواز بلند اللہ اکبر کہہ کر نیند سے جاگا تو کمرہ عدالت میں سکوت طاری ہو گیا جج کے استفسار پر بتایا گیا کہ سرکاری ملازم نیند سے جاگا ہے کچھ لمحوں کے لیے سماعت روک دی گئی، عدالت کے کہنے پر سیکورٹی اہلکار کمرہ عدالت سے باہر نکل گیا۔

متعلقہ عنوان :