دیر لگی آنے میں تم کو ۔۔شکر ہے پھر بھی آئے تو۔۔۔ خاتون اینکر نے چیف جسٹس کو گانا نظر کر دیا

چیف جسٹس ایک بہت ہی اچھی تربیت کرنے والی اور با ہمت ماں کے بیٹے ہیں اور قوم کی بیٹیوں کی آواز بنے ہیں،معروف اینکر ڈاکٹر فضاء اکبر نے چیف جسٹس کو سلام پیش کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 5 جون 2018 16:06

دیر لگی آنے میں تم کو ۔۔شکر ہے پھر بھی آئے تو۔۔۔ خاتون اینکر نے چیف جسٹس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جون 2018ء) معروف اینکر ڈاکٹر فضاء اکبر خان نے دوران پروگرام ن لیگ پر چڑھائی کر دی۔اینکر کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ووٹ کو عزت دینے کی بات کرتے ہیں۔لیکن پہلے یہ ان عورتوں کو تو عزت دیں جو گھر میں بٹھائی ہوئی ہیں۔وہ بیچاری تو مقدمے بگھتی پھر رہی ہیں۔ڈاکٹر فضاء خان کا کہنا تھا کہ سات سال سے عائشہ احد چلاتی پھر رہی ہیں کہ وہ حمزہ شہباز کے نکاح میں ہیں۔

اور عائشہ احد نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ حمزہ شہباز نے ان پر تشدد کیا ہے۔اور ان کے کپڑے بھی پھاڑے ہیں۔اور یہ سب میں نہیں کہہ رہی بلکہ عائشہ احد کیس سے متعلق جو ایف آئی ار درج ہوئی ہے اس میں یہ تمام باتیں کی جا رہی ہیں۔اینکر کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے لوگ آرام سے کسی خاتون کو ٹریکٹر ٹرالی کہہ دیتے ہیں یا پھر یہ کہہ دیتے ہیں کہ اس خاتون میں ٹچ کرنے والا ہے ہی کیا۔

(جاری ہے)

ووٹ کو عزت دینے سے پہلے عورت کو عزت دیں۔لیکن آپ لوگ تو نکاح کر کے مانتے ہی نہیں ہیں۔عزت دینا تو دور کی بات ہے۔اینکر نے چیف جسٹس کے خلاف بولنے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ چیف جسٹس تو دبنگ آدمی ہیں۔ورنہ کون سا چیف جسٹس ایسا ہے جو اسپتالوں کے دورے کرے۔اور کون سا ایسا چیف جسٹس ہے جو قوم کی بیٹیوں کی آواز بن جائے۔چیف جسٹس آتے ہی چھا گئے ہیں۔

چیف جسٹس ایک بہت ہی اچھی تربیت کرنے والی اور با ہمت ماں کے بیٹے ہیں۔ڈاکٹر فضاء کا مزید کہنا تھا کہ قوم کی امیدیں آپ سے وابسطہ ہیں اور میں آپ کو سلام پیش کرتی ہوں۔ڈاکٹر فضاء نے ایک گانا بھی چیف جسٹس کی نظر کیا اور کہا کہ مجھے آپ کے لیے ایک گانا یاد آیا ہے کہ ’دیر لگی آنے میں تم کو ۔۔شکر ہے پھر بھی آئے تو۔۔آس نے دل کا ساتھ نہ چھوڑا۔۔ویسے ہم تو گھبرائے تو’۔ ڈاکٹر فضاء کا کہنا تھا کہ قوم کو آپ سے بہت امیدیں چیف جسٹس صاحب۔اس لیے آپ ہمیں گھبرانے نہ دیجیئے گا۔مزیدکیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: