کھادی اسکاٹ لینڈ میں اپنا ریٹیل اسٹور کھولنے والا پہلا پاکستانی برانڈ بن گیا

منگل 5 جون 2018 16:44

کھادی اسکاٹ لینڈ میں اپنا ریٹیل اسٹور کھولنے والا پہلا پاکستانی برانڈ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) پاکستان کے صف اول کے فیشن ریٹیل برانڈ کھادی (Khaadi) کا اسکاٹ لینڈ میں اپنے پہلے اسٹور کا آغاز ہوگیا ۔ یہ اسکاٹ لینڈ میں پہلا پاکستانی برانڈ ہے جس کی اپنی ریٹیل آؤٹ لٹ ہے۔کھادی کا گلاسگو اسٹور سلور برن شاپنگ سینٹر میں واقع ہے جو برطانیہ کے سب سے بڑے شاپنگ سینٹرز میں سے ایک ہے۔

بیرون ملک یہ اسکا 18واں انٹرنیشنل اسٹور جبکہ برطانیہ میں آٹھواں اسٹور ہے۔ یہ انٹرنیشنل اسٹور کھادی کی تیار ملبوسات اور کھادی خاص کلیکشن میں شامل مختلف مصنوعات پیش کر ے گا ۔

(جاری ہے)

کھادی کے سی ای او شمعون سلطان نے کہااس اہم پیش رفت پر مجھے انتہائی فخر ہے۔ کھادی پاکستان میں فیشن ریٹیل کی بنیاد رکھنے والا ادارہ ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے ملک کی بہترین ثقافت اور ورثے کو اجاگر کیا جائے اور اسے مقامی و عالمی سطح پر فروغ دیا جائے۔

اس کے ساتھ کھادی اپنے صارفین کو ریٹیل کے اپنی منفرد تجربے سے بھی روشناس کرا رہا ہے۔یہ نیا اسٹور 2772 اسکوائر فٹ رقبہ پر پھیلا ہوا ہے جو سادگی سے مزین قدرتی لکڑی اور پتھر پر مشتمل ہے ۔ اس سے قدرتی چیزوں کی موجودگی احساس ہوتا ہے۔ اس کی خصوصی وال مشہور آرٹسٹ سہیل عبداللہ نے تیار کی ہے جو بیک پینٹڈ گلاس پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :