نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے چین کے سفیر یائو جنگ کی ملاقات

منگل 5 جون 2018 17:41

نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے چین کے سفیر یائو جنگ کی ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ نے منگل کو یہاں پرائم منسٹر آفس میں ملاقات کی۔ چینی سفیر نے نگران وزیر اعظم کو چین کے وزیر اعظم کی جانب سے وزارت اعظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط برادارنہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ چین باہمی دلچسپی کے امور و بین الاقوامی امور پر پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

وزیر اعظم نے چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے چین کے صدر ووزیراعظم اور چینی عوام کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے چینی صدر شی جن پنگ کی دور اندیش قیادت بالخصوص بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے حوالے سے ان کے وژن کو سراہا اور کہاکہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اس خطے کے عوام کی ترقی میں بڑاکردار ادا کرے گا اور پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو مزید استحکام دے گا۔

متعلقہ عنوان :