سندھ ہائی کورٹ نے گھوٹکی میں حد بندیوں کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے دوبارہ سماعت کا حکم دے دیا

منگل 5 جون 2018 17:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے گھوٹکی میں حد بندیوں کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے دوبارہ سماعت کا حکم دیا ہے ۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں گھوٹکی میں حد بندیو ں سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

درخواست سابق صوبائی وزیر راجا خان مہر اور بشیر احمد نے دائر کی تھی جس میں ان کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ دو تپے صالح مہر اور جانوھر کو پی ایس 21سے نکال دیا گیا ہے،دونوں علاقوں کی پولیس سمیت دیگر انتظامی افسر پی ایس 21 کی حدود میں ہیں، صرف ووٹرکو پی ایس 21سے نکال کر باہر کر دیا گیا ہے۔