بھارت ، بیٹوں نے سوتیلی ماں سمیت خاندان کے 4 افراد قتل کر دئیے

منگل 5 جون 2018 19:05

سیتا مڑھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) بھارت میں بیٹوں نے سوتیلی ماں سمیت خاندان کے 4 افراد کو قتل کر دیا،قتل کی لرزہ خیز واردات کا شاخسانہ قطعہ اراضی نکلا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع سیتا مڑھی کے ڈمرا تھانہ علاقے کے ون چوری گاوں میں زمین کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے 4افرادکو قتل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے بتایا کہ گاوں کے رہنے والے رام ولاس نامی شخص نے 2شادیاں کررکھی تھیں۔

اس کی پہلی اور دوسری بیوی کے بچوں کے مابین ایک قطعہ اراضی پر تنازع چل رہا تھا جس پر پہلی بیوی کے 3بچوں نے اپنے باپ ، سوتیلی ماں اور 2بچوں چولا شا اور راہول کا گلا کاٹنے کے بعد گولی مار کر قتل کردیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تمام ملزمان ، بٹو ، روہت اور پچو کو گرفتار کرلیااور لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔