سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان کے بھائی حاجی انعام اللہ خان اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل

پاکستان کی عوام موجودہ فرسودہ نظام اور سیکولر قوتوں سے تنگ آچکے ہیں،سابق وزیر بلدیات عنایت اللہ خان

منگل 5 جون 2018 18:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) سابق مشیر وزیر اعلیٰ اور سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان کا بھائی حاجی انعام اللہ خان اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل ۔ شمولیتی تقریب میں سابق سینئر وزیر بلدیات عنایت اللہ خان ، سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ ، ضلع ناظم دیر بالا صاحبزادہ فصیح اللہ سمیت دیگر قائدین کی شرکت نے کی اور حاجی انعام اللہ خان کو جماعت اسلامی میں شمولیت پر مبارکباد دی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہپاکستان کی 22کروڑ عوام موجودہ فرسودہ نظام اور سیکولر قوتوں سے تنگ آچکے ہیں،وہ پاکستان میں اسلام کابول بالا اور دینی جماعتوں کو برسراقتدار دیکھنا چاہتے ہیں،لوگوں نی70برسوں سے سوشلزم اورسیکولرازم کے پروردہ حکمرانوں کو آزمالیا،اب انشا ء اللہ اسلام غالب آئے گا اور اس ملک کی تقدیر بدل کررکھ دے گا،ملک میں اس وقت عوام میں شدیدمایوسی پائی جاتی ہے،لوگوں کے لیے امید کی کرن متحدہ مجلس عمل کی صورت میں نظر آرہی ہے۔

(جاری ہے)

ہم برسراقتدارآکر ملک وقوم کومایوس نہیں کریں گے۔انہوںنے کہاکہ دیر بالا میں جماعت اسلامی ناقابل شکست قوت بن چکی ہے ، دیر سے جماعت اسلامی کے نمائندوں نے کامیابی حاصل کر کے خدمت اور دیانت کی تاریخ رقم کی ہے،جماعت اسلامی نے ہمیشہ شرافت ، خدمت ، دیانت اور اخوت کی سیاست کی ہے ،جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں وہ نظام لائے گی جس میں کوئی تعلیم،علاج اور چھت سے محروم نہیں رہے گا، انصاف نہیںبکے گا،عوام نے سب کو آزما لیا ہے ہر پارٹی اپنا دور گزار چکی ہے اور جواب میں قوم کو لوڈ شیڈنگ،مہنگائی،بے روزگاری اور نا اانصافی دی ہے۔

اب صوبے میں مستقبل جماعت اسلامی کا ہے ۔ہمارے پاس دیانت بھی ہے اور صلاحیت بھی ۔ دیر کی ترقی کے لیے دس سالہ وژن پلان تیار کر لیاہے اور دیر کو پورے ملک کے لیے ماڈل ضلع بنائیںگے ۔