پہلی اولمپین منصور احمد میموریل فلڈ لائٹ انٹر ڈسٹرکٹ فائیو اے سائیڈ ہاکی لیگ

ڈسٹرکٹ ملیرکلر ، ڈسٹرکٹ ملیروائٹ ، ڈسٹرکٹ ایسٹ کلر اور ڈسٹرکٹ کورنگی کلر نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

منگل 5 جون 2018 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلا اولمپین منصور احمد میموریل فلٹ لائٹ انٹر ڈسٹرکٹ فائیو اے سائیڈ ہاکی لیگ اولمپین حنیف خان اور ڈاکٹر جنید علی شاہ ہاکی اسپورٹس کمپلیکس ، گلشن اقبال میں ہورہا ہے پانچویں اور آخری روز دو میچوں کا فیصلہ ہوا پہلے میچ میں ڈسٹرکٹ ملیر کلر نے ڈسٹرکٹ ایسٹ وائٹ کو (9) کے مقابلے میں 13گول سے شکست دے دی ۔

ڈسٹرکٹ ملیر کلر کی طرف سے نوید نے ڈبل ہیٹرک کر کے اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرے گول (1,5,9,13) منٹ میں کئے۔ ظفر نے تین آصف نے دو گول (8,11,15,19,29) منٹ میں کئے۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ وائٹ کی طرف سے عبداللہ بخاری نے چار اور انس احمد نے دو گول (3,6,7,14) منٹ میں کئے۔ حنین خالد ، اسماعیل اور احتشام نے ایک ایک گول (16,17,29)منٹ میں کئے۔

(جاری ہے)

اس میچ کے مہمان خصوصی عبدالخالد خان زئی، ڈپٹی سپریڈنٹ آف پولیس نے کیا اور ان کے ساتھ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین ، چئیر مین گلفراز احمد خان ، آرگنائز سیکریٹری جاوید اقبال ، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ماجد ، محسن علی خان ، میڈیا کو آرڈینیٹر کاشف احمد فاروقی ، امتیاز الحسن ، جاوید اقبال ،انٹر نیشنل ایمپائر یونس صدیقی بھی موجود تھے۔

دوسرے میچ میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کلر نے بآسانی ڈسٹرکٹ کورنگی وائٹ کو 8کے مقابلے میں 18گول سے مات دے دی ۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ کلر کی طرف سے عمران علی نے 6گول (2,8,9,10,15,29) منٹ میں کئے۔ ازلان علی اور ٹی وی آرٹسٹ مانی نے 3,3 گول (6,7,11,13,16,17) منٹ میں کئے۔ اویس اور رضوان نے 2,2 گول (7,9,18,21) منٹ میں کئے۔ میچ کے ریفری انٹرنیشنل ایمپائر یونس صدیقی ، اصغر حسین ، فیصل اسماعیل ، ارشد خان اور چوہدری تنویر نے سر انجام دئیے۔ میچ سپروائز محمد ندیم ، محمد عارف ، اور عظمت پاشا نے انجام دئیے۔ آج لیگ کے دو میچ کھیلے جائیں گے ۔