ڈسٹر کٹ ایمر جنسی رسپا نس کمیٹی برا ئے ڈ ینگی کے ہفتہ وا را نہ جا ئزہ اجلاس کا انعقاد

منگل 5 جون 2018 18:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر(ہیڈ کوا ٹر)صا ئمہ یو نس کو محکمہ صحت کی جا نب سے ڈسٹر کٹ ایمر جنسی رسپا نس کمیٹی برا ئے ڈ ینگی کے ہفتہ وا را نہ جا ئزہ اجلاس میں تمام محکموں کی سر گر میوں کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہو ئے بتایا گیا کہ29مئی تا 04 جون کے دوران چکلا لہ کنٹو نمنٹ بورڈ،راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ، پو ٹھوہار ٹا ئون (اربن) اور راول ٹا ئون میں ان ڈور و یکٹر سر و یلنس کے سلسلے میں کل 343ٹیموں نے 43394گھر چیک کئے جن میں سی192 پا ز یٹو نکلے اسی طرح آ ئوٹ ڈور سرو یلئینس میں185 ٹیموں کی جانب سے 30115سپاٹس چیک کئے گئے جن میں سے 10 پا زیٹو نکلے جہا ں مطلوبہ کارروائی عمل میں لا کر ما حول کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کئے جا ر ہے ہیں۔

پنجاب انفا ر میشن ٹیکنا لو جی بورڈ کی سر گر می ر پو رٹ کے مطابق جون2018 میں اب تک805 آگا ہی سیشنز، 58لاروا کی نشا ندہی، 934 جگہوں پر آئی آر ایس ایکٹو یٹی جبکہ34جگہوں پر فو گنگ کروا ئی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرآفس را ولپنڈی میں ڈسٹر کٹ ایمر جنسی رسپا نس کمیٹی برا ئے ڈ ینگی کے اس ہفتہ وارانہ جا ئزہ اجلاس میںڈسٹرکٹ آ فیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالجبار، ڈا ئر یکٹر زرا عت خا لد محمود ،ڈپٹی ڈا ئر یکٹر سکول ایجوکیشن مسعود احمد، ڈا ئر یکٹر سوشل و یلفیئر محمد اسلم میتلا ،ڈا کٹر مبشر، فوکل پر سن ڈ ینگی ڈا کٹر سجاد و د یگرمتعلقہ سر کا ری محکموںکے سر بر اہا ن کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔

اے ڈی سی (ہیڈ کوا ٹر) صا ئمہ یو نس نے تما م محکمو ں کو فیلیڈ سرگر یاں بڑ ھا نے کی ہدا یت کر تے ہو ئے کہا کہ اگر چہ ابھی تک ضلع راولپنڈی میںدا خل ہو نے وا لے 853مشتبہ مر یضو ںمیں سی45 نان ڈ ینگی اورمحض01 میں ڈ ینگی وا ئر س کنفرم ہوا ہے تا ہم ضروری ہے کہ جس جگہ سے ڈ ینگی کا کنفر م مر یض ر پو رٹ ہوا ہے اس علا قے میں خصوصی طور پر ڈینگی سرویلنس کروائی جائے او ر ہا ئو س ہو لڈ ان ڈور اور آ ئو ٹ ڈ ور سر وے و سر گر میوں کے لئے مربوط نظام مر تب کیا جائے نیز ہسپتالوں میں مطلو بہ ٹر یٹمنٹ و ادویات کی موجو د گی کو یقینی بنا تے ہو ئے محکمہ صحت کی جا نب سے خصو صی فو گنگ اور عوام الناس میں مچھر مار ادویات کا استعمال عام کر وا نے کے لئے ضروری اقدامات بھی کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :