فیصل آباد میں خواتین پولیس ا ہلکاروں کا پولیس افسران کے گھروں میں کام کاج کر نے کا انکشاف

منگل 5 جون 2018 18:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) فیصل آباد میں خواتین پولیس ا ہلکاروں کا پولیس افسران کے گھروں میں کام کاج کر نے کا انکشاف تفصیل کے مطا بق پاکستان کے تیسرے بڑے شہر ٹیکسٹا ئل سٹی فیصل آباد یہاں ٹوٹل آبادی کا 32فیصد خواتین پر مشتمل ہے خواتین کو اپنی شکایات درج کروانے کے لیے صرف ایک پو لیس اسٹیشن قا ئم ہے اکلوتے وویمن پولیس اسٹیشن میں بھی خواتین پولیس عملے کی تعنیا تی نہ ہو نے کے برابر ہے ذرائع کے مطا بق خواتین پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد اعلی پولیس افسران کے گھروں میں تعنیات ہیں جو اعلی پو لیس افسران کے گھروں میں کچن کا کا م کر نے کے ساتھ ساتھ پولیس افسران کے بچوں کی دیکھ بھال کر نے میں مصروف ہے ذرائع نے بتا یا کہ اعلی پو لیس افسران کے گھروں میں کام کر نے سے انکار کر نے والی خواتین کی پو سٹنگ ایسی جگہ کر دی جا تی ہے یہاں خواتین پو لیس اہلکار مجبور ہو جا تی ہیں کہ وہ اپنی ضد چھوڑ کر پولیس افسران کے گھروں میں کام کر یں متعدد اعلی پو لیس افسران نے خواتین پو یس اہلکاروں کو سر ونٹ کواٹرز دے رکھے ہیں تا کہ وہ 24گھنٹے ان کے گھروں میں کا م کر یں متعدد خواتین اہلکاروں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ از خود نوٹس لیکر ہماری جان چھڑائیں ہم سے ہماری اصل ڈیوٹی دلوا ئیں۔