گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال کے پرنسپل مدت پوری کر کے ریٹائر ہوگئے

قدیمی درسگا کی سربراہی کیلئے چار سینئر پروفیسرز کے درمیان رسہ کشی شروع ہوگئی

منگل 5 جون 2018 18:40

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال کے پرنسپل مدت پوری کر کے ریٹائر ہوگئے اور اب اس قدیمی درسگا کی سربراہی کیلئے چار سینئر پروفیسرز کے درمیان رسہ کشی شروع ہوگئی ہے۔ بنیادی طور پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال کی سربراہی کیلئے جو تعلیمی قابلیت چاہیے وہ پی ایچ ڈی اور گریڈ 20کا ہونا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت اس اہم آسامی کیلئے گریڈ20کے کیمسٹری کے پروفیسر مقصود احمد، گریڈ 19کے پروفیسر سلیم انور، گریڈ19کے پروفیسر ڈاکٹر اصغر عباس اور گریڈ 19کے پروفیسر حافظ اختر کے نام ہائر ایجوکیشن کمیشن کو حتمی منظور کیلئے بھیجے گئے ہیں اور اس حوالے سے سیکرٹری ایجوکیشن ایک بورڈ تشکیل دیں گے جو اس اہم آسامی کیلئے مقرر قابلیت اور قواعد و ضوابط ان چار پروفیسرز کے انٹر ویو لیکر ان میں سے سب سے موذوں امیدوار کے سر پراس کالج کی سربراہی کا اعزاز سجے گا۔ اس نشست کیلئے جو طریقہ کار اور قواعد و ضوابط وضع کیے گئے ہیں اس میں پروفیسر ڈاکٹر اصغر عباس فیورٹ ہیں۔

متعلقہ عنوان :