لاہور میں رات سے پہلے رات ہو گئی

تیز آندھی اور طوفان کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی،70 سے زائد فیڈر ٹرپ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 5 جون 2018 19:02

لاہور میں رات سے پہلے رات ہو گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-05 جون 2018ء) :لاہور میں رات سے پہلے رات ہو گئی۔تیز آندھی اور طوفان کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی۔70 سے زائد فیڈر ٹرپ  ہو گئے ج کے بعد شہ کے بیشتر علاقے اندھیرے میں ڈوب چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے کافی دنوں سے سخت گرمی کی لپیٹ میں تھے ۔گزشتہ کتنے دنوں سے لاہور کا درجہ حرارت 40 سے اوپر جا رہا تھا جس کے باعث روزے میں شہریوں کی حالت خراب ہو رہی تھی اور ہر جانب سے موسم کی بہتری کے لیے دعائیں کی جا رہی تھیں ۔

(جاری ہے)

آج موسم کی صورتحال بہتر ہونا شروع ہوئی تھی ۔پہلے پہل کشمیر اور بالائی پنجاب میں موسم نے کروٹ بدلی تو لاہور میں بھی اس کے اثرات آن پہنچے ۔تازہ ترین خبر کے مطابق لاہور اس وقت شدید آندھی کی زد میں ہے ۔شہر بھر گرد کے طوفان کی زد میں آ چکا ہے ۔جس کے باعث حد نگاہ صفر ہو چکی ہے۔ائیر پورٹ پر آندھی کی رفتار102 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جس کے باعث پروازں کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔اس کے علاوہ لیسکو حکام کے مطابق 70سے زائد فیڈر ٹرپ کر چکے ہیں جس کے بعد شہر کے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب چکے ہیں۔