صوبائی جنرل سیکرٹری سیدال خان ناصر نے پارٹی کے سینئر قانون دان سید اخلاق شاہ ایڈوکیٹ کی سربراہی میں 14 رکنی قانونی معاون کمیٹی تشکیل دی ہے ،پاکستان مسلم لیگ (ن)

منگل 5 جون 2018 19:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی بیان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے صوبائی صدر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر کے مشورے پر صوبائی جنرل سیکرٹری سیدال خان ناصر نے پارٹی کے سینئر قانون دان سید اخلاق شاہ ایڈوکیٹ کی سربراہی میں 14 رکنی قانونی معاون کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا کام صوبے بھر سے پارٹی ٹکٹ پر عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو قانونی معاونت فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی اراکین میں ملک انور نسیم کاسی ایڈوکیٹ،طارق بٹ ایڈوکیٹ،محمد عمران علوی ایڈوکیٹ ،عبدالحمید مینگل ایڈووکیٹ ،محترمہ روبینہ محسن ایڈوکیٹ ،عزیزمینگل ایڈوکیٹ ،خوشی محمد ایڈوکیٹ ،عادل خلیل ایڈوکیٹ،محبوب محمد حسنی ایڈوکیٹ ،شاہد جاوید ایڈوکیٹ ،نواز ترین ایڈوکیٹ ،یاسر لودھی ایڈوکیٹ ،ہمایوں خان الکوزئی ایڈوکیٹ کے نام شامل ہیں بیان میں صوبائی صدر اور جنرل سیکرٹری نے امید ظاہر کی کہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو کسی بھی قسم کی قانونی معاونت کے لئے سینئر ووکلا پر مشتمل یہ کمیٹی مکمل قانونی معاونت فراہم کرے گی۔