آ ئندہ نسلوں کوگلوبل وارمنگ کے اثرات سے بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں،اورنگزیب حق

گلوبل وارمنگ کے خطرات سے بچنے کیلئے بروقت منصوبہ بندی کرنا ہوگا پلاسٹک کے استعمال سے آلودگی بڑرہی ہے، اس سے سمندری حیات پر برے اثرات مرتب ہورہے ہیں، چیف سیکریٹری بلوچستان

منگل جون 20:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) آنے والی نسلوں کوگلوبل وارمنگ کے اثرات سے بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں،گلوبل وارمنگ کے خطرات سے بچنے کیلئے بروقت منصوبہ بندی کرنا ہوگا، پلاسٹک کے استعمال سے آلودگی بڑرہی ہے، اس سے سمندری حیات پر برے اثرات مرتب ہورہے ہیں،ان خیالات کااظہار بلوچستان کے چیف سیکریٹری اورنگزیب حق نے عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سابق صوبائی وزیر ماحولیات پرنس احمد علی بلوچ، اور سیکریٹری ماحولیات عبدالصبور کاکڑ ودیگر بھی موجود تھے،چیف سکیریٹری نے تقریب میں شرک بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک آدمی کو سانس لینے کیلئے کم سے کم سات درخت آکسیجن کی وافر مقدر فراہم کرتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ زیادہ زیادہ درخت اور پودے لگائے جائیںتاکہ فضا میں موجودآلودگی کم ہوسکے، انہوں نے کہا کہ پانی کو ضیاع سے بچانے کیلئے کم سے کم استعمال کیا جائے،کم قیمت والے درخت لگائیں جو کہ کم پانی جذب کریں اس سے ماحول خوبصورتی اور انسانی صحت کو تحفظ بھی ملے گا،اس موقع پر پرنس احمد علی کاکہناتھا کہ 5کا دن عالمی سطح پر لوگوں میں شعور وآگاہی پھیلانے کیلئے منایا جاتا ہے یہ دن بڑی اہمیت کاحامل ہے، موسمیاتی تبدیلیوںکی وجہ سے دن بد ن ٹمپریچر بڑھ رہا ہے جوکہ انسانی صحت کیلئے کافی حد تک نقصاندہ ہے اور اس سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیل رہی ہیں،ہمیں چاہئے کہ جنگلات کا تحفظ یقینی بنانے سمیت زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں،اس موقع پر سیکریٹری ماحولیات عبدالصبورکاکڑکاکہناتھا کہ اس دن کی مناسبت سے پلاسٹک کی آلودگی کیخلاف اسکول کے بچوں کی مددسے شہر میں پلاسٹک ختم کرنے کیلئے خصوصی مہم چلائیںگے تاکہ ہم موسمیاتی تبدیلیوں کاسامنا بھی کرسکیںاس موقع پر ڈی جی ماحولیات کیپٹن (ر) محمد طارق زہری کا کہنا تھا پاکستان میںموسمیاتی تبدیلوں سے نمٹنے کے لیئے اب عوام ناواقف ہے پلاسٹک کی آلودگی کے خاتمے کے لیے ہر طرح کوششیں جارہی گزشتہ دو سالوں سے اب تک کافی حد تک کامیابی بھی مل ہی ہیں ۔