میئر سکھرکی عمرہ قرعہ اندازی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت

منگل 5 جون 2018 21:53

سکھر۔ 5جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے شاہی بازار کے تاجر دوست پینل کے زیر اہتمام عمرے کی قرعہ اندازی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ میئر سکھر نے قرعہ اندازی کے ذریعے 8 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا اور انہیں مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے اس موقع پر کہا کہ شاہی بازار کے تاجر دوست پینل کا یہ اقدام باعث تحسین ہے ۔ بعد ازاں میئر نے شاہی بازار کا دورہ کیا اور تاجروں سے ملاقات بھی کیا ، اس موقع پر ان کے ہمراہ یو سی چیئرمین میر عبدالرحمن مینگل، فرید صدیقی ، کونسلر ثاقب راجپوت و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :