انفارمیشن کمیٹی سکھر میونسپل کارپوریشن کا تعارفی اجلاس کا انعقاد

منگل 5 جون 2018 21:53

سکھر۔ 5جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) انفارمیشن کمیٹی سکھر میونسپل کارپوریشن کا تعارفی اجلاس چیئرمین کمیٹی غلام مرتضیٰ گھانگھرو کی صدارت میں ہوا ، جس میں میڈیا کنسلٹنٹ ‘ نیوز سیکشن کے اسٹاف نے شرکت کی ، اس موقع پر چیئرمین انفارمیشن کمیٹی غلام مرتضیٰ گھانگھرو نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جائے گا تاکہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کو بروقت میئر سکھر ، ڈپٹی میئر ، میونسپل کمشنر اور بلدیہ کی سرگرمیوں ، ترقیاتی کاموں ، اہم شعبوں کی کارکردگی کی خبریں، تصاویر اور وڈیو کا اجراء ممکن ہوسکے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ نیوز سیکشن کے لئے ضروری سٹاف ، ایکوئپمنٹس، کیمرے وغیرہ بھی ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

نیوز سیکشن کے لئے انتظامی کمیٹیوں کی خبروں کو بھی اہمیت ہوگی تاکہ محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے کمیٹیوں کے فیصلوں اور اقدامات کی تشہیر کی جائے، چیئرمین کمیٹی نے نیوز سیکشن کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے موثر اقدامات کو ضروری قرار دیا، سٹاف نے نیوز سیکشن کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔