کوئٹہ ،احتساب عدالت میں محکمہ ایکسائز کے سابق اے ٹی او فاروق شاہ کو جرم ثابت ہونے پر 3 سال قید اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا

منگل 5 جون 2018 22:22

ْکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) احتساب عدالت کوئٹہ میں محکمہ ایکسائز کے سابق اے ٹی او فاروق شاہ کو جرم ثابت ہونے پر 3 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی استغاثہ کے مطابق احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج منور شاہوانی کی عدالت میں محکمہ ایکسائز کے سابق اے ٹی او فاروق شاہ پر کرپشن الزامات شامل ہونے پر 3 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 6 ماہ کی سزا بھگتنا ہوگی نیب کی جانب سے اسپیشل پراسکیوٹر راشد زیب گولڑہ نے کیس کی پیروی کی ۔

متعلقہ عنوان :