عوامی تحریک نظام کی حقیقی تبدیلی اور شفافیت کے لئے پہلے بھی جدوجہد کی آئندہ بھی جدوجہد جاری رہے گی،رہنما

منگل 5 جون 2018 22:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما غلام علی خان،ملک ناصر اعوان نے کہا ہے کہ عوامی تحریک نظام کی حقیقی تبدیلی اور شفافیت کے لئے پہلے بھی جدوجہد کی آئندہ بھی جدوجہد جاری رہے گی،انہوںنے کہا کہ 17جون کو عوامی تحریک کے 14کارکنوں کو نظام کی تبدیلی اور عوام کے حقوق کی خاطر جدوجہد کرنے کی پاداش میں قتل کر دیا گیا،وہ گزشتہ روز یہاں ضلع کچہری میں پی پی 18اور پی پی 14کے لئے کاغزات نامزدگی وصول کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے، ،انہوںنے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے عوامی تحریک کی کور کمیٹی کا اجلس گزشتہ دو روز سے لاہور میں جاری ہے،جو بھی فیصلہ کیا جائے گا وہ ملک و قوم کے بہترین مفاد میں کیا جائے گا،عوامی تحریک کے کارکنان اپنے قائد کے ہر فیصلے کو تسلیم کریںگے،انہوںنے کہا کہ سیاست کو تجارت بنا نے والے نام نہاد جمہوری سیاست دان آرٹیکل 62اور63 کو آئین سے نکالنا چاہتے ہیں جو انصاف اور قانون کا قتل ہو گا،جبکہ عوامی تحریک آرٹیکل 62اور63 سب سے بڑی نگہبان ہے، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے وقار کی بحالی کیلئے امیدواروں کی اہلیت پہلا ٹیسٹ ہے جسے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پامال کرنے کی کوشش کی گئی،انہوں نے جمہوریت کا نام لینے والے سب اس حمام میں ننگے ہو چکے ہیں۔