اوپیک رکن اور غیر ممالک کے درمیان معاہدہ برقرار رہے، عرب ممالک

بدھ 6 جون 2018 09:50

دبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) عرب ممالک کے وزراء برائے تیل نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تیل کے پیداواری غیر رکنی ممالک اور اوپیک کے درمیان تعاون جاری رکھا جائے۔

(جاری ہے)

کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق ، اوپیک اور اس کے غیر رکنی ممالک اور اوپیک کے درمیان تیل کی پیداوار میں کمی لانے پر مبنی معاہدے پر غور کے لیے کویت میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ کمیشن نے اجلاس کے بعد ایک بیان میں کہا کہ ہمیں تیل کی منڈیوں میں توازن کا دفاع کرنا پڑے گا اور یہ اٴْسی صورت ممکن ہوگا جب غیر رکنی ممالک اور اوپیک کے درمیان تعاون جاری رہے۔کمیشن کا اجلاس اب 24 جون کو ویانا میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :