جرمن کمپنیوں کو ایران کے ساتھ کاروبار روک دینے کا مشورہ دینے پر برلن میں تعینات امریکی سفیر کو تنقید کا سامنا

بدھ 6 جون 2018 10:40

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) جرمنی میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ گرینل پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ جرمن ریڈیو کے مطابق سوشل ڈیموکریٹک رہنما مارٹن شلس نے کہا کہ گرینل جو کچھ کر رہے ہیں اس کا بین الاقوامی سفارت کاری سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

گرینل نے آٹھ مئی کو برلن میں تعیناتی کے فوری بعد کہا تھا کہ جیسے صدر ٹرمپ جوہری معاہدے سے دستبردار ہوئے ہیں، جرمن کمپنیوں کو بھی ویسے ہی ایران کے ساتھ کاروبار روک دینا چاہیے۔ امریکی سفیر نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ یورپ بھر کے قدامت پسندوں کو بااختیار بنانا چاہتے ہیں۔ شلس کے علاوہ بھی کئی جرمن سیاستدنوں نے رچرڈ گرینل پر تنقید کی ہے۔