راج کمار رائو کی فلم’’5ویڈنگز‘‘ کا ٹریلر جاری

بدھ 6 جون 2018 14:07

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) بالی وڈ اداکار راج کمار رائو کی فلم’’5ویڈنگز‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راج کمار رائو اور نرگس فخری کی فلم ’’5ویڈنگز‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں نرگس فخری امریکی صحافی جبکہ راج کمار رائو پولیس آفیسر کا کردار ادا کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ایک ایسی امریکی صحافی پر مبنی ہے جو اپنے جریدے کے لئے بھارتی شادیوں پر ایک فچر لکھنے بھارت آتی ہے لیکن بھارت پہنچ کر وہ خواجہ سرائوں پر کہانی لکھنا شروع کر دیتی ہے۔ فلم21ستمبر کو نمائش کے لئے پش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :