یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے سلسلے میں کراچی میں مرکزی ماتمی جلوس نشتر پارک سے برآمد

بدھ 6 جون 2018 16:09

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے سلسلے میں مرکزی ماتمی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگیا۔ جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں اور پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار و افسران سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جلوس کے شرکاء نماز ظہرین ایم اے جناح روڈ امام بارگاہ علی رضا پر ادا کریں گے، جس کے بعد جلوس سی بریز، صدر دواخانہ، ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، تبت سینٹر، ریڈیو پاکستان، بولٹن مارکیٹ، لائٹ ہاوس موڑ سے ہوتا ہوا کھارادر سے حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہو گا۔ جلوس کے روٹ پر کنٹینرز لگا کر راستے بلاک کر دیے جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔